عوام 25جولائی کو نااہل کرپٹ اور معاشی دہشتگردوں کومستردکردیں، امیدوار ایم ایم اے ڈاکٹر عطا ء الرحمن

اتوار جون 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما وپی بی 29کوئٹہ سے متحدہ مجلس کے امیدوار ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہا کہ 25جولائی2018کے عام انتخابات میں عوام نااہل ،کرپٹ اور معاشی دہشتگردوں کومستردکردیں۔ بلوچستان میں جو بھی پارٹی اقتدارمیں آئی ہیںانہوں نے کبھی عوام کے بارے میں نہیں سوچا۔

(جاری ہے)

عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اقتدار میں آتے ہی شاہانہ طرزحکمرانی اور پروٹوکول پر قومی خزانے کابے دریغ استعمال کرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔۔چیف جسٹس اس حوالے سے بھی نوٹس لیں تاکہ عوام کی خون پسینے کی کمائی کاٹھیک استعمال ہوسکے۔قومی خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں