شفاف انتخابات کا انعقاد موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، نگران وزیر خرم شہزاد

عام انتخابات کیلئے ووٹر کو آگہی فراہم کرنے کیلئے سول سوسائٹی میڈیا علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، بلوچستان کے ہر حلقہ میں شفاف غیر جانبدار انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے حکومت رٹ کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا، وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 جون 2018 21:00

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان ونگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے عام انتخابات کیلئے ووٹر کو آگہی فراہم کرنے کیلئے سول سوسائٹی میڈیا علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بلوچستان کے موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ لوگ ایسے امیدواروں کا انتخاب کریں جو بلوچستان کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت ملک رفیق سیلاچی، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاویدبلوچ ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ،فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، سینئر نائب صدر طاہر عباس منتظر سمیت سبی کے قبائلی سیاسی سماجی عوامی شخصیات بھی موجود تھیں نگران صوبائی وزیراطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا کہ ہم بلوچستان میں پرامن انتخابات کیلئے آئے ہیں ہماری ذمہ داری بڑی اہمیت کی حامل ہے بلوچستان کے ہر حلقہ میں شفاف غیر جانبدار انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے حکومت رٹ کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاؤ الدین مری سمیت تمام کابینہ ایک ٹیم ورک کی طرح اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے رہی ہے تاکہ بلوچستان میں مثالی انتخابات کرائے جاسکیں ملک خرم شہزاد نے کہا کہ ہم صر ف نیک نیت سے ہی اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے ہمیں عوام کے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ووٹرز کو آگہی فراہم کی جائے اس مقصد کیلئے بلوچستان بھر کے مقامی پریس کلبز کے دورے مقامی صحافیوں سے ملاقات سمیت علماء کرام سول سوسائٹی کے افراد سے ملاقات کی جارہی ہیں تاکہ عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹر کو آگہی اور ووٹ کی اہمیت اجاگر ہوسکے انہوں نے کہا مقامی سلح پر علماء کرام سول سوسائٹی کے افراد اور میڈیا کے نمائندے بہتر انداز میں یہ ذمہ داری پوری کرسکتے ہے سول سوسائٹی کے نمائندے مقامی صحافی اور علماء کرام اپنی ذمہ داریوں کو احساس کریں اور لوگوں میں شعور وآگہی پیدا کریں کہ وہ ایسے باکردار نمائندوں کو انتخاب ممکن بنائین جو بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی میں اپنا رول پلے کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے اہمیت بلوچستا ن میں انتخابات کا انعقاد ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔