کوئٹہ،، بلوچستان عوامی پارٹی ان مفاد پرست جماعتوں کے لئے درد سر بن گیا،نوابزادہ میر سراج رئیسانی

جنہوں نے ستر سال میں عوام کے حقوق کے نام پر سیاست کی مگر آج تک بلوچستان کی تقدیر نہیں بدلی بلوچستان عوامی پارٹی کی سر گرمیوں کے باعث دیگر جماعتیں فعال ہوئی ، مرکزی رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 24 جون 2018 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وپاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ان مفاد پرست جماعتوں کے لئے درد سر بن گیا جنہوں نے ستر سال میں عوام کے حقوق کے نام پر سیاست کی مگر آج تک بلوچستان کی تقدیر نہیں بدلی بلوچستان عوامی پارٹی کی سر گرمیوں کے باعث دیگر جماعتیں فعال ہوئی نیشنل پارٹی کے سر براہ کا ہماری جماعت پر تبصرہ ان کی شکست ہے بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی جماعت ہے وہ سیاست نہیں کر تے کہ اقتدار کے مزے یہاں لیتے ہیں اور برا بلا بھی کہتے ہیں ہم محب وطن لو گ ہے اور وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چا ہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے ساراوان ہائوس میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ عام انتخابات میں نئے ویژن کیساتھ میدان عمل میں آئیں گے کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم وہ سیاست کرے کہ یہاں کے ان طبقے کو ساتھ لے کر چلے جو ستر سالوں سے قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے چھوڑا ہے اور ان سیاستدانوں کا خاتمہ کرینگے جنہوں نے اپنے فیصلے بلوچستان کی بجائے پنجاب کے ان بڑے گھروں میں کئے جس کی وجہ سے آج ہم بھگت رہے ہیں عام انتخابا ت کے بعد عوام کے فیصلے کسی جگہ کی بجائے بلوچستان ہونگے اور ان لو گوں کو صاف پیغام دینگے کہ جیت ان لو گوں کی ہو گی جن کا محبت پاکستان اور مفاد اس ملک سے وابستہ ہو گا ان لو گوں کو شکست اور ان کے سیاست کا خاتمہ کرینگے جو دوہری شہریت، سیاست اور دوہری سوچ کیساتھ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عام انتخابات میں بڑا دنگل ہو گا جس میں ان شتر مرغیوں کیساتھ مقابلہ ہے جو ہمیشہ اپنے جابرانہ اور آمرانہ سوچ کیساتھ عوام کی سوچ کو یرغمال اور پسماندہ بنانا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اقتدار میں آکر بلوچستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائینگے اور بہتر ویژن کیساتھ میدان میں آئیں گے نیشنل پارٹی کے سربراہ کے بیان پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ق لیگ کا دور یاد ہے جو ان کیساتھ گیم کھیلا گیا بلوچستان عوامی پارٹی قائم ودائم رہے گی بلوچستان میں وہ جماعتیں بھی ہے جو ہمیشہ مثبت سوچ کیساتھ صوبے مفادات کو مد نظر رکھتے ہیں یہاں کے کچھ قوم پرست اور مذہب پرست جماعتوں نے عوام کے حقوق کے نام پر سیاست کر کے اپنی ذاتی مفادت کو ترجیح دی بلوچستان عوامی پارٹی ان مفاد پرست جماعتوں کے لئے درد سر بن گیا جنہوں نے ستر سال میں عوام کے حقوق کے نام پر سیاست کی مگر آج تک بلوچستان کی تقدیر نہیں بدلی۔