نیو اسلام آبا دا نٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے،عبد اللہ حسین ہارون
اسلام آباد ائیر پورٹ کے باہر این ایچ اے کے ٹول پلازہ کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کو حل کرنے کیلئے حکومت سے فوری بات کرونگا، نگران وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن
اتوار 24 جون 2018 21:00
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے اپنے دورے کے دوران ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی معائینہ کیا، انہوں نے نیو ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریسن کا بھی جائیزہ لیا۔
ائیر پورٹ منیجر کی جانب سے عبد اللہ حسین ھارون کو ائیر لائینز اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔جبکہ چیف سیکورٹی آفیسر اے ایس ایف کی جانب سے سیکورٹی کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ 85 بلین کی لاگت سے تکمیل ہونے والا جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کا سب سے بڑا ,ائیر پورٹ بین الاقوامی معیار سے آراستہ ہے اس موقع پروفاقی وزیر نے ائیر پورٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چایئے۔ وفاقی وزیر نے ائیر پورٹ کے باہر این ایچ اے ٹول پلازہ کی وجہ سے مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی نوٹس لیا اور یقین دہانی کرائی کے وہ اس مسئلے کے فوری حل کیلیے حکومت سے بات کریں گئے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کے تمام ائیر لائینز کے آپریشنز کو یقینی بنانے کیلیے انکو بھی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ مسافروں کو تمام تر سہولیات کی فرہامی کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر نے ائیر پورٹ پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور فلائیٹ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.