یونین کونسل پائی مسائل کی دلدل میں دھنس گیا‘ علاقہ مکین زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم

اتوار 24 جون 2018 21:10

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) یونین کونسل پائی مسائل کی دلدل میں دھنس گیا‘ علاقہ مکین زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم‘ تعلیم صحت مواصلات سمیت عوام پینے کے صاف پانی سے محروم‘ عوامی نمائندے منتخب ہونے کے بعد رفوچکر ہوجاتے ہیں‘ یوسی پائی اکبری نندور شادی خیل تجوڑی محمد اکبر علاقہ مشران نے انتخابات میں فصلی بٹیروں کا ساتھ دینے سے صاف انکار کردیا‘ علاقہ کے مسائل پر کسی سمجھوتہ نہیں کرسکتے‘ ترقیاتی کاموں میں یونین کونسل پائی کو باقاعدہ حصہ دیئے بغیر ووٹ کسی کے حق میں پول نہیں کیے جائیں گے‘ علاقہ عمائدین نے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ووٹ دینے کا عندیہ دے دیا۔

یونین کونسل پائی سے منتخب ضلع ممبر حاجی فتح خان نے درجنوں علاقہ عمائدین سابق ناظم خالد سعید کنڈی شیر عالم گلنواز خان فضل کریم ایڈوکیٹ غلام اکبر عزیز اللہ حبیب الرحمن عبدالمجید خان ثمر گل تجوڑی عارف اللہ ناظم پائی عزیز اللہ صلاح الدین لیاقت علی اسمعٰیل خان فیض اللہ ماسٹر الپ شاہ دل افزاء حاجی عطاء للہ حبیب اللہ خان ماسٹر عبدالوحید فاروق خان رحمت خان اصف خان حاجی ظہور سلیم خان میاں خان ناظم قدرت اللہ کرنیل نندور حکمت میاں خانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گذشتہ ستر سال سیاسی مداری ہرالیکشن میں انکے جذبات سے کھیلوار کرکے ووٹ حاصل کرنے کے بعد رفوچکر ہوجاتے ہیں اور علاقہ کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل پائی کے نصف درج سے زائد گائوں رابطہ سڑکو ں سکولوں میں اساتذہ کی کمی بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی سمیت عوام پینے کے صاف کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔ ضلع کونسل ممبرحاجی فتح خان کا کہنا تھا کہ علاقہ عمائدین نے اب کی بار متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ یونین کونسل کے ہزاروں ووٹ جو کسی بھی امیدوار کی کامیابی کا سبب بن سکتے ہیں ایسے نمائندے کے حق میں پول کیے جائیںگے جو انکے حقوق کو سمجھے اور انکے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہو۔