Live Updates

متحدہ مجلس عمل 27 جون کو نوشہرہ کے علاقہ خویشگی میں گرینڈ شمولیتی جلسہ کا انعقاد کرے گی

اتوار 24 جون 2018 21:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل 27 جون کو نوشہرہ کے علاقہ خویشگی میں گرینڈ شمولیتی جلسہ کا انعقاد کرے گی ‘جلسے سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر اور ایم ایم اے کے رہنما سراج الحق اور دیگر مقررین خطاب کریں گے جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ جلسے میں خویشگی سے مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں خاندان ہزاروں کی تعداد میں متحدہ مجلس عمل میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ان خیالات کاااظہار ایم ایم اے کے امیدوار پی کے 61 حاجی عنایت الرحمن نے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے صحافیوں اور میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس گرینڈ شمولیتی جلسے سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر ایم ایم اے رہنما سراج الحق، حافظ حسین احمد، مولانا فضل الرحمان مدنی،جے یوآئی ( ف)کے مولاناگل نصیب خان، ایم ایم اے کے نامزد امیدواران آصف لقمان قاضی، پیر ذوالفقار باچا، پی کے 61 نامزد امیدوار حاجی عنایت الرحمان اور متحدہ مجلس عمل کے ضلعی ومقامی رہنما خطاب کریں گے جبکہ تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی جن میں انتظامی کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، خدمت کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

حاجی عنایت الرحمن نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اس ملک کے عوام کیلئے امید کی کرن کی مانند ہے اور عوام کی نظریں متحدہ مجلس عمل کی قیادت پر لگی ہوئی ہے گرینڈ شمولیتی تقریب میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ، اے این پی اور دیگر جماعتوں کے عہدیدار اور کارکن شرکت کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات