جمعیت علما ء اسلام (س) اسلام کی سربلند ی کیلئے کوشاں ہے‘ ضلعی امیرمولانا محمد اعظم

اتوار جون 21:10

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) جمعیت علما ء اسلام (س) اسلام کی سربلند ی کیلئے کوشاں ہے‘ اسلام کے خلاف اٹھنے والی ہرتحریک کاڈٹ کرمقابلہ کیا‘ برسراقتدار آکر مسائل کا ازالہ کرینگے‘ ٹانک کی محرومیوں کے حل کیلئے واحد سرگرم جماعت جے یو آئی (س) ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ضلعی امیر محمد اعظم نے سول ہسپتال ٹانک مسجد میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا محمد الیاس ،مولانا عبید اللہ ،مولانا عبدالوہاب، رفیع الدین قریشی ،حافظ عمران سمیت کابینہ کے دیگر عہدیدار بھی موجودتھے ضلعی امیر کا کہناتھاکہ اجلاس کا مقصد جمعیت علما ء اسلام (س) کا متفقہ طور پر کسی دوسری جماعت یا آزاد امیدوار کو سپورٹ کرناہے کابینہ متفقہ طور پر جس امیدوار کو سپورٹ کرنے کافیصلہ کریگی تما م جماعت اس فیصلے کو تسلیم کرنے کی پابند ہوگی انہوں نے کہا کہ تاحال کسی بھی امیدوار کو سپورٹ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جلد دوبارہ اجلاس طلب کرکے باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :