پی ٹی آئی کے امیدوار دلروز خان نے اپنی ہی پارٹی کے امیدوارکے خلاف اپیلٹ ٹریبونل میں اعتراضات جمع کرادیئے

اتوار جون 21:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے پی کے 73 کے امیدوار دلروز خان نے اپنی ہی پارٹی کے امیدوارکے خلاف اپیلٹ ٹریبونل میں اعتراضات جمع کرادئے ‘ دلروز خان سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دست راست تھے ‘ الیکشن میں ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کے بعد اس نے الیکشن لڑنے کیلئے درخواست دی تھی ۔ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے پرویز خٹک کے دست راست کے بجائے تیمور سلیم جھگڑا کو پی کے 73 کیلئے ٹکٹ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تیمورسلیم جھگڑا آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ‘ وکیل کی وسا طت سے دائر اپیل میں دلروز خاننے موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ تیمور جھگڑا نے نو سال کا اقامہ ریٹر ننگ آفیسر کے سامنے ظاہر نہیں کیا وہ متحدہ عرب امارات میں نوسال سے رہائش پذیر رہے ہیں ۔دلروز خان کے وکیل کا موقف ہے کہ جھوٹ اور غلط بیانی پر تیمورسلیم جھگڑا صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں ڈس کو الیفائی کیا جائے ۔ دلروز خان نے کہاہے کہ تیمور سلیم جھگڑا نے ٹیکس ریٹرن فارم میں بھی غلط بیانی کی ہے ۔