دریاخان ،قتل ہونے والے پاک فوج کے جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا

اتوار 24 جون 2018 21:20

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) والی بال کھیلتے ہوئے بچوں کی لڑائی کی شکایت لیکر جانیوالے پاک فوج کے جوان کو چھراکے پے درپے وارکرکے قتل کردیا تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ درکرلیا مقتول کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کھرل کا رہائشی اللہ ڈتہ فوجی والی بال کھیلتے ہوئے بچوں کی لڑائی کی شکایت لیکر ساجد سجی کے آئیل یونٹ پرگیا جہاں ساجدسجی نے دیگردو افراد کے ہمراہ حملہ آور ہوئے اور اس دوران ساجدسجی نے چھرا کے پے در پے وار کرکے فوج کے اہلکار اللہ دتہ کو شدیدمضروب کیا جو دریاخان ہسپتال میں دم توڑ گیا تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقتول کو پاک فوج کے دستہ نے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا

متعلقہ عنوان :