بورے والا میںپسند کی شادی کرنے پر نوجوان پر فائرنگ، ورثاء لڑکی کو کار میں لے کر فرار ہو گئے

اتوار 24 جون 2018 21:20

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پسند کی شادی کرنے پر نوجوان پر فائرنگ ورثاء لڑکی کو کار میں لے کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق چک نمبر 255ای بی کے رہائشی صادق لاڑ نے 7ماہ قبل کوٹ سادات شریف آباد کی رہائشی لڑکی پھول صباء سے پسند کی شادی کی تھی گزشتہ شب 2بجے کے قریب لڑکی کا والد ظفر اور اس کا بھائی دیگر 7افراد کے ہمرا ہ مسلح ہو کر ان کے گھر آ گئے اور فائرنگ کر کے صادق کو زخمی کر دیا ملزمان لڑکی کو کار میں ڈال کر فرار ہو گئے زخمی کو آر ایچ سی گگو منڈی میں علاج کے لیے داخل کر وادیا پولیس وقوعہ کے بارے میں مصروف تفتیش ہے