این اے 162 سے امیدوار عائشہ نذیر جٹ بھی امیر ترین امیدواروں میں شامل

اتوار 24 جون 2018 21:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) این اے 162 سے امیدوار عائشہ نذیر جٹ بھی امیر ترین امیدواروں میں شامل۔عائشہ نذیر جٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اندرون اور بیرون ملک اثاثے 1 ارب 30 کروڑ 49 لاکھ95 ہزار 967 روپے ظاہر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اندرون ملک اثاثہ جات کی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی ہے جبکہ برطانیہ میں فلیٹ اور سعودی عرب میں کنسٹرکشن کمپنی میں وہ 18 کروڑ 83 لاکھ کی حصہ دار ہیں انکے پاس زیورات اور فرنیچر کی مالیت 40 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے انکے پاکستانی بنک اکاونٹس میں 2 لاکھ 79 ہزار روپے موجود ہیں۔

عائشہ نذیر جٹ کے سعودی عرب کے اکاونٹ میں 990 ریال اور برطانیہ میں دو جوائنٹ اکاونٹس میں ایک لاکھ 14 ہزار 468 پاونڈ ظاہر کئے گئے ہیں عائشہ نزیر جٹ نے اپنے اثاثہ جات کو اپنے شوہرکے ساتھ مشترکہ ظاہر کیا ہی#