سندھ رینجرز کی اندرون سندھ میں بڑی کارروائی بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ برآمد

اتوار جون 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پاکستان رینجرز ((سندھ))نے فرحان خان ڈیو گینگ کے جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کی اطلاعات پر اندرون سندھ قمبر شہداد کوٹ تحصیل وارہ کے علاقے گوٹھ ڈرِب گینچومیں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔۔رینجرز اور پولیس کی اطلاع ملتے ہی فرحان چانڈیو اپنے گینگ کے دیگر ملزمان کے ساتھ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران مفرور ملزمان کی جانب سے گھر وں کی چھتوں پر بنائے گئے بنکرز میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کیا۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایک عدد ایس ایم جی،ایک عدد 222 رائفل،ایک عدد 30 بورایس ایم جی ٹائپ ،8 عدد 30 بور پستول،8 عدد 7 ایم ایم رائفل ،9 عدد 12 بور رپیٹر،6 عدد 12 بور ڈبل بیرل،6 عدد 12 بور سنگل بیرل ،905 عدد مختلف اقسام کے رانڈز شامل ہیں