بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے کراچی میں مسلم لیگ ن منارٹی ونگ کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد

اتوار 24 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے کراچی میں مسلم لیگ ن منارٹی ونگ کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد ۔کھئیل داس کوہستانی نے سوامی نارائن مندر کے احاطے میں موجود گرودوارے میں چادر بھی چڑھائی۔دعائیہ تقریب میں سکھ برادری کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ ہفتے کو سابق وزیراعظم نے لندن سے فون کیا۔انہوں نے کہا کہ انکی اہلیہ کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کریں۔پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں کلثوم نواز کے لئے دعا کریں ۔ میاں نواز شرف نے کہا کے وہ جلد پاکستان آئینگے۔ میں سمجھتا ہوں ملک کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ ن کی الیکشن میں کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔#