اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں جھگڑا،ڈنڈے لگنے سے خاتون سمیت 3افراد زخمی

اتوار جون 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگر میں ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب جھگڑے کے نتیجے میں ڈنڈے لگنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا زخمی ہونے والوں میں غلام مصطفی شعیب اور رابعہ شامل ہے زخمی کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم جھگڑے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے پولیس کی طرف سے ابھی تک کسی گرفتار ی یا ایکش کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ٹیپو سلطان تھانہ کی حدود بلوچ کالونی پل کے قریب ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 50سالہ شخص منظور احمد ولد محمد صادق شدید زخمی ہوگیا ہے جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا فائرنگ کی وجہ معلو م نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی مقدمہ درج کیا تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔