متحدہ لندن کی فنڈنگ،تفتیشی افسروں نے 5بینک اکاؤنٹس ٹریس کرلیے

اتوار جون 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) تفتیشی اداروں نے متحدہ لندن کی فنڈنگ کیلئے استعمال ہونے والے 5بینک اکاؤنٹس ٹریس کرلیے۔تفتیشی حکام کے مطابق متحدہ لندن کی ایک خاتون بیرون ملک سینیٹ ورک کوڈیل کررہی ہے جبکہ تفتیشی اداروں نے متحدہ لندن کی5بینک اکاؤنٹس ٹریس کرلیے اور یہ بینک اکاؤنٹس متحدہ لندن کی فنڈنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے مزید کہا کہ بینک اکاؤنٹس خواتین کے نام پرنکلے ہیں اور ان بینک اکاؤنٹس کوچلانیوالی خواتین کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ کورنگی سے گرفتارٹارگٹ کلرپہلے بھی ایسے نیٹ ورک کاانکشاف کرچکاہے۔

متعلقہ عنوان :