شرافی گوٹھ پارک میں جھولے ، بینچزاور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو فوری یقینی بنایا جائے، جان محمد بلوچ

اتوار جون 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ پارک پر فضاء ، صحت مندانہ ، آلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب ماحول کے قیام میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ، پارک صحت مندانہ تفریح کا ایک بہتر اور موثر ذریعہ ہوتے ہیں، پارک ماحولیاتی خوبصورتی کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، سرسبز و شاداب ماحول انسانی آنکھوں کیلئے سود مند جبکہ صحت کا بھی ضامن ہے، بلدیہ ملیر کی یوسیز میں خستہ حالت پارکوں کی تزئین و آرائش کے کام جاری ہیں اور تمام یوسیز میں جہا ں ضرورت محسوس ہورہی ہے وہاں پرعوام کیلئے نئے پارکس بنائے جارہے ہیں ، بلدیہ ملیر کو ملنے والا فنڈعوام کی امانت ہے جس کو شفاف طریقے سے استعمال کررہے ہیں۔

میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر عمران اسلم نے کہا کہ بلدیہ ملیر کے ذرائع آمدنی محدود ہے تاہم محدود وسائل میں عوام کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ جاتی تجربات کو برو ئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اور جامع اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ یوسی9 شرافی گوٹھ جلا ل مراد پارک کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پرچیئرپرسن سماجی و بہبود کمیٹی زیب النساء بلوچ ، ایکس ای این اقبال ڈائری ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارک تزین و آرائش کا خاص خیال رکھا جائے ، بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل برئوے کار لائیں جائیں ، پارک کی تعمیرات میں بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جھولے، بینچ اور لائٹس وغیرہ فوری لگائیں جائیں، بعد ازاں چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے پارک میں لگائے سمر پمپ اور بورنگ کا معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :