اندرون سندھ صاف شفاف, منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد سوالیہ نشان بن گیا

سکھر اور خیرپور ضلع میں اسی ضلع کے افسران تعینات

اتوار 24 جون 2018 21:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) اندرون سندھ صاف شفاف, منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد سوالیہ نشان بن گیا, سکھر اور خیرپور ضلع میں اسی ضلع کے افسران تعینات, سکھر کے نئے ایس ایس پی شیراز نذیر کلہوڑو کا تعلق بھی سکھر ضلع سے ہے تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت اندرون سندھ پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کے صاف وشفاف, منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کا ہونا ابھی سے ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے کیونکہ ان اضلاع میں جو اہم سرکاری عہدوں پر جو افسران تعینات ہیں ان میں سے بیشتر کا تعلق ان ہی اضلاع کا ہے جس کی مثال سکھر کے حال ہی میں تعینات کیے جانے والے ایس ایس پی شیراز نذیر کلہوڑو کا ہے جن کاتعلق سکھر ضلع کے ہی علاقے پنوعاقل سے ہے اور ان کا خاندانی پس منظر بھی پیپلزپارٹی سے وابستہ رہا ہے اسی طرح خیرپور ضلع میں چار اسٹنٹ کمشنروں کا تعلق خیرپور ضلع سے ہی ہے جن میں اے سی کنگری ظفر عباسی, اے سی فیض گنج احمد شیخ, اے سی سوبھو ڈیرو اقبال احمد شامل ہیں اسی طرح مختیارکار خیرپور عبدالشکور سولنگی ,مختیارکار ٹھری میر واہ رحمت اللہ سہتو, مختیارکار فیض گنج محمد نواز تالپور, مختیار کار سوبھو ڈیرو عمران سولنگی, مختیارکار گمبٹ صالح الدین گھمرو کا تعلق بھی ضلع خیرپور سے ہے اسی طرح شکارپور, گھوٹکی, نوشہروفیروز, لاڑکانہ, جیکب آباد, کشمور اور قمبر میں بھی متعدد افسران ایسے ہیں جن کا تعلق اسی ضلع سیہے جن کی تعیناتی کے باعث پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :