آنے والے الیکشن انتہائی اہم اور اس ملک کی تقدیر کے لئے فیصلہ کن ہیں،اسدقیصر

اتوار جون 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آنے والے الیکشن انتہائی اہم اور اس ملک کی تقدیر کے لئے فیصلہ کن ہیں ۔یہ الیکشن اس قوم کے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی ۔انہوںنے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ پچیس جولائی کو ایسی قیادت منتخب کرے جو ان کے مسائل کو حل کرنے ،اس ملک صوبے اور اس علاقے کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہارون آباد جھنڈا روڈ صوابی خاص میں ایک بڑے شمولیتی جلسے خطا ب کے دوران کہا ۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماء سکند رباچا نے اپنے ساتھیوں اور خاندان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی۔انہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف نواز شریف ،عوام انشاء اللہ 25جولائی کو ایک ایسا پاکستان بنائے جائیں گی جس کے لیڈر عمران خان ہی ہوں گے اور اس نئے پاکستان میں قانون کی بالادستی ہوگی دنیامیں عزت ہوگی گرین پاسپورٹ کی لوگ عزت کریں گے نہ کہ ہمارے وزیر اعظم کو ایئر پورٹ پر ننگا کرکے اس کی بے عزتی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ایک ایسے خودداراور عزت مندپاکستان کی بنیاد صرف عمران خان رکھ سکتے ہیں کیونکہ عمران خان وہ لیڈر ہے جس میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرنے کی ہمت ہے عمران خان نے اس قوم میں بیدار ی پیدا کی ۔قوم کو کرپٹ لیڈروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا شعور دیا ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے 70سالہ ادوار پرنظر ٖڈالیں اور صوابی کیلئے کوئی ایک منصوبہ دکھادیں ۔

مسلم لیگ والے دکھادیں انہوںنے گذشتہ پانچ سالوں میں مرکز سے ایک اینٹ لاکرصوابی میں لگائی ہو۔۔اے این پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لالٹین مکمل تباہ ہے ۔اب وہ دور گیا کہ صوابی کے عوام دہ باباکلے اولالہ کلے کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے بلکہ 25جولائی کو بیٹ پر مہر لگاکراس علاقے اور صوبے پورے ملک سے ان ڈاکوؤں لٹیروں کا بسترگول کریںگے ۔انہوںنے مزید کہاکہ لوگ قرآن اور شریعت کے نا م پر ووٹ مانگنے والوں کو چھٹی کروائے۔یہ لوگ اب کی باراسلام کے نام پر اسلام آباد جانے کی حسرت دل میں لے جائیں گے ۔