نیشنل پارٹی عوام دوست ہے، تعلیم ،صحت و بے روزگاری کا خاتمہ اوّلین ترجیح ہے ، میئر خضدا ر میر عبدالرحیم کرد

اتوار جون 22:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء میئر خضدا ر میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی ایک عوام دوست پارٹی ہے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ایک پروگرام بھی رکھتی ہے ، تعلیم صحت و بے روزگاری کا خاتمہ نیشنل پارٹی کی اوّلین ترجیح ہے ، 25جولائی کو نال و خضدار کے عوام سردار محمد اسلم بزنجو کے حق میں مہر ثبت کرکے یہ ثابت کردیں گے کہ نیشنل پارٹی عوام کی محبوب و دوست پارٹی ہے خضدار کے عوام ان سیاستدانوں سے تو واقف ہیں کہ جنہوںنے مشکل وقت میں خضدا ر کے عوام کو بے سہار اچھوڑ کر اپنے اہل و عیال سمیت بڑے شہروں اور بیرونی ملک میں رہے جب الیکشن کا وقت آیاتو وہ موسمی پرندوں کی طرح ایک بار پھر خضدار کا رخ کرلیا، خضدار کے عوام ایسے رہنمائوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حقیقی نمائندوں کوووٹ دیں ۔

(جاری ہے)

میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے جس طرح عوام کے سروں پر دست شفقت رکھا ہمارے قائدین نے خضدار کے عوام کو امن کا تحفہ دیا اور ان کے درمیان رہ کران کی غمی و خوشی میں برابر شریک رہے ۔وہ اپنی مثال آپ ہے ،شعبہ تعلیم کو ترقی دینے کیلئے خطیرپ رقم مختص کی گئی ۔ نیشنل پارٹی صوبے کے عوام کے حقوق کا ضامن اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا پروگرام رکھتی ہے ۔

میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ خضدار کے عوام ایسے موسمی پرندوں کی مانند سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں کہ جو مشکل وقت میں تو عوام سے بھاگ جائیں جب انہیں اپنی سیٹ کی فکر لاحق ہو جائے تو وہ عوام کے بیچ نظر آجائے ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل پارٹی جھالاوان میں ایک قوت رکھتی ہے ، پی بی 39نال خضدار سے نیشنل پارٹی کے امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو ایک واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرلے گی اور 25جولائی کا دن ہماری کامیابی کی نوید لیکر آئیگا ۔

متعلقہ عنوان :