وفاق المدارس العربیہ کا دینی مدارس کی رجسٹریشن اور تجدید میں درپیش مشکلات اور ممتاز علماء کرام کے نام فورتھ شیڈول میں رکھنے پر تشویش کا اظہار

ہرقسم کی حکومتی پابندیوں کو مسترد کر دیا

اتوار 24 جون 2018 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) وفاق المدارس العربیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت جید علماء کرام نے دینی مدارس کی رجسٹریشن اور تجدید میں درپیش مشکلات اور ممتاز علماء کرام کے نام فورتھ شیڈول میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہرقسم کی حکومتی پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے ، دینی مدارس اسلامی اقدار و روایات کے تحفظ اور عوام الناس کو دینی خدمات کی فراہمی کا مرکز ہیں ان کی ہرقیمت پر حفاظت کریں گے،قربانی کی کھالوں سمیت کسی بھی معاملے میں ناروا پابندیاں قبول نہیں کی جائیں گی،نء تعلیمی سال کے دوران دینی مدارس کی انتظامیہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دے ان خیالات کا اظہار ممتاز علما کرام نے وفاق ہاؤس اسلام آباد میں وفاق المدارس العربیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری کی سربراہی میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اپنے مشترکہ بیان میں کیا اجلاس میں مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا ظہور احمد علوی،مولانا عبدالغفار،مولانا نذیر فاروقی،مولانا مفتی محمد فاروق،مولانا عبدالکریم،مولانا ضیاء اللہ دیوبندی، مولانا مفتی عبدالرحمن،مولاناعبدالقدوس محمدی،مولانا مفتی اویس عزیز،مولانا عبدالحکیم،مولانا محمد حسن فاروقی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پرعلماء کرام نے دینی مدارس کی رجسٹریشن اور پہلے سے رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن کی تجدید کے حوالے سے حکومتی اہلکاروں کی ٹال مٹول کو دینی مدارس کی خدمات کا راستہ روکنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ دینی مدارس اسلامی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں جو اسلامی اقدار و روایات کے پاسبان اور عوام الناس کے لیے دینی خدمات کی فراہمی کا ذریعہ ہیں اس موقع پرعلماء کرام نے دینی مدارس کے نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کے معیار کو پہلے سے زیادہ بہتر بنانے اورتعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دینے پر بھی زور دیاانہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ قربانی کی کھالوں سمیت دیگر جملہ معاملات میں کسی قسم کی ناروا حکومتی پابندی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ علماء کرام کے نام فورتھ شیڈول میں رکھنے پر اصرار حکومتی بدنیتی کی غمازی کرتا ہے اس پر فی الفور نظر ثانی کی جائے۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :