ماضی میں بلند و بانگ دعوے کرنیوالے نہ تو اسلامی نظام ، نفاذ شریعت اور نہ ہی قوم کے غم خوار قوم کی ابتر حالات کو تبدیل کرسکے،رہنماعوامی نیشنل پارٹی

چند خاندانوں کی خوشحالی کو پشتون قوم کی ترقی اور خوشحالی نہیں کہا جاسکتا،یہاں کے غیور اولس سے نالی ٹینکی، سولر شیشوں کے نام پر نہیں بلکہ قومی اجتماعی حقوق، جنوبی پشتونخوا کے قیام ، وسائل کی برابری کی بنیاد پر تقسیم جیسے خوشنما نعروں پر لیا گیا،شمولیتی جلسوں سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ماضی میں بلند و بانگ دعوے کرنیوالے نہ تو اسلامی نظام ، نفاذ شریعت اور نہ ہی قوم کے غم خوار قوم کی ابتر حالات کو تبدیل کرسکے اس دو رخی ، فریب کو قریب سے دیکھ کر پشتون اولس مذکورہ دونوں گروہوں سے مایوس اور فکر باچا خان کی وسیع النظر ، قوم دوست ، برحق سیاست کو اپنارہے ہیں چند خاندانوں کی خوشحالی کو پشتون قوم کی ترقی اور خوشحالی نہیں کہا جاسکتا یہاں کے غیور اولس سے نالی ٹینکی، سولر شیشوں کے نام پر نہیں بلکہ قومی اجتماعی حقوق، جنوبی پشتونخوا کے قیام ، وسائل کی برابری کی بنیاد پر تقسیم جیسے خوشنما نعروں پر لیا گیا جو گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں اسمبلی کے فلور پر ایک دن لب کشائی کی توفیق انہیں نہ ہوئی اس کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی میں اقتدار رہ کر پشتونخوا نامم اور اب کے بار اپوزیشن میں رہتے ہوئے پشتونخوا فاٹا انضمام کو ممکن کر دکھایا آپ نے رائے اور اعتماد بخشی تو یہاں کے پشتون بیلٹ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، اسد خان اچکزئی، گل باران افغان، حاجی حیات اللہ خان قطب زئی، بہادر خان قطب زئی ، صلاح الدین وطن یار، سردار وہاب داد شاہ پژواک، ملک محمد عمر غوث ، حاجی حیدر آکا، سمیع اللہ خان اچکزئی، چیئرمین زمان خان اچکزئی، محمد حنیف قطب زئی، نے چمن بائی پاس کلی حاجی غزنئی قطب زئی ، این اے 262پشین سے نامزد امیدوار صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ نے مفتیان بوستان ، حرمزئی میں انجینئر نسیم ، امان اللہ کاکڑ نے پی بی 3اور قومی اسمبلی ژوب قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفتر کے افتتاح ، پی بی 20کے لئے نامزد امیدوار سید عبدالباری آغا ، حنیف آغا کاکازئی سیدان، پی بی 2ژوب کے نامزد امیدوار انور خان مندوخیل نے ژوب میں انتخابی اجتماعات ، پی بی 18پشین کے نامزد امیدوار عبدالباری کاکڑ اور دیگر نے خانوزئی میں مرغہ زکریا زئی میں شمولیتی اجتماعات ، اولسی جرگوں، کارنر مٹینگوں اور انتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا چمن میں اس موقع پر حاجی حیات اللہ خان قطب زئی ، بہادر خان قطب زئی حنیف خان قطب زئی ، محمد اکرم قطب زئی کی قیادت میں 160افراد نے اپنے خاندانوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ اولس ادراک کررہی ہے اور بار بار دھوکہ دینے والوں کو پہچان چکے ہیں آپ نے بھروسہ اور اعتماد کیا تو یہاں کے دیرینہ حل طلب اجتماعی ایشوز کو پہلی فرصت میں حل کرنے کو اولیت دیں گے دریں اثناء صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی آج شام5بجے کاکوزئی قوم کے عمائدین کی جانب سے حمایت کے موقع پر حاجی اختر جان کاکوزئی کے رہائش گاہ پر شمولیت کرنیوالوں اور استقبالیہ سے خطاب کریں گے ۔