انتخابات منظم اور فعال تنظیم کے بغیر ناممکن ہے،رہنما عوامی نیشنل پارٹی

اتوار جون 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ارباب ہائوس میں نامزد کردہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین ، بنیادی یونٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز ، سینئر اراکین اور کارکنوں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے این ای265کوئٹہ2اور پی بی 27کوئٹہ کے لئے نامزد امیدوار وصوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی، ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی، پی بی 24 کے نامزد امیدوار ملک نعیم خان بازئی پی بی 25رشید خان ناصر پی بی 28یاسین آغا پی بی 29علائو الدین کاکڑ، اقلیت نشست کی امیدوار بینش سکندر ایڈووکیٹ ، این اے 266کیلئے علائوالدین بارگزئی، پی بی 31محمد ہاشم خان ، انجینئر باز محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات منظم اور فعال تنظیم کے بغیر ناممکن ہے بنیادی یونٹ اور کارکن پارٹی کار کے حصول کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کرکے کوئٹہ کے غیور اولس کو کرپٹ، نااہل نمائندوں کی چنگل سے آزادد کرانا از حد ضروری ہوچکا ، مقررین نے کہا کہ گزشتہ تمام انتخابات میں کوئٹة سے غیر مقامی افراد کامیاب جنکا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئٹہ آج بھی قرن وسطیٰ کا منظر پیش کررہی ہے لہذا پارٹی کی اپیل ہے کہ یہاں کے باشعور عوام حقیقی باشندوں کو اپنی رائے دیکر غضب شدہ حقوق کی بازیابی کے لئے ذمہ دارانہ کردار کا ثبوت دیں پارٹی برسر اقتدار آکر ماضی کے حق تلفیوں کی ازالہ کیلئے ہر ممکن جدوجہد اپنائیگی تمام حلقوں کیلئے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔