کوئٹہ،بولان میڈیکل ہسپتال میں اسکریپ سامان چوری ہونے لگا

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2بھرے ٹرک پکڑ کر ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا

اتوار جون 22:00

ْ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) بولان میڈیکل ہسپتال میں اسکریپسامان چوری ہونے لگا ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2بھرے ٹرک پکڑ کر ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا بولان میڈیکل ہسپتال میں اسٹور اور کھلے میدان میں پڑا ہسپتال کا سامان چوری ہونے لگا ہے جس میں ناکارہ بیڈز،آکسیجن کا سامان ،،بجلی کا سامان،مختلف ناکارہ مشینیں، کرسیاں سمیت دیگر اشیاء پڑ ا ہے گزشتہ روز بروری تھانے کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹیکٹروں کو ہسپتال کے اسکریپ سامان سے بھر پکڑ لیا پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے پولیس نے ہسپتال کے عملے اور ایم ایس سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے اس معاملے سے اظہار لاتعلقی کا اظہار کیا اور ایم ایس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان خلاف کارروائی کی جائے پولیس کے مطابق گرفتار ڈرائیوروں سے تفتیش جاری ہے کہ اس اسکریپ چوری کے معاملے کون کون ملوث ہے ذرائع کے مطابق اسکریپ چوری کے معاملے میں اہم لوگ ملوث ہے گزشتہ کئی دنوں سے بی ایم سی کے اسٹور اور کھلے میدان سے 4 سے زائد ٹرک بھر بھر کر جاچکے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہستپالوں سے اسکریپ کا سامنا چوری کرنا لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :