Live Updates

نوشہرہ کینٹ،حلقہ پی کے 64 پشتون گڑھی میں تحریک انصاف کو زبردست دھچکا

تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے 64 سے نامزد امیدوار الہ داد کا اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

اتوار 24 جون 2018 22:00

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) حلقہ پی کے 64 پشتون گڑھی میں تحریک انصاف کو زبردست دھچکا تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے 64 سے نامزد امیدوار الہ داد نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا اور پی کے 64 سے پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار بیرسٹر میاں یوسف جمال شاہ کاکاخیل کی حمایت کااعلان کردیا تفصیلات کے مطابق پی کے 64 سے نامزد امیدوار اور تحریک انصاف کے رہنما الہ داد نے بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور بیرسٹر یوسف جمال شاہ کاکاخیل سے تفصیلی ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا اور پی کے 64 میں بیرسٹر یوسف جمال کاکاخیل کے حق میں دستبردار ہوکر ان کی بھرپور حمایت کااعلان کیا پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار نے الہ داد خان کا شکریہ اد ا کیا جنہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ان کی بھر پور حمایت کااعلان کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات