Live Updates

تحریک انصاف سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا حکومت کی جعلی کارکر دگی دکھا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کو شش کر رہی ہے، آفتاب شیر پائو

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک سکے کے دو رخ ہیں،تحریک انصاف نے بھاری رقومات لیکر ٹکٹ فروخت کئے ،متحدہ مجلس عمل نے نفاذ اسلام کے نام پر ووٹ لیا مگر اقتدار میں آکر اسلام بھول گئے ، خیبر پختونخوا میں ایسی حکومت ہو نی چاہیے جو فاٹا کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دے، سربراہ قومی وطن پارٹی کا انتخابی جلسے سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 22:10

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا حکومت کی جعلی کارکر دگی دکھا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کو شش کر رہی ہے ۔تحریک انصاف نے بھاری رقومات لیکر ٹکٹ فروخت کئے ۔ متحدہ مجلس عمل نے نفاذ اسلام کے نام پر ووٹ لیا مگر اقتدار میں آکر اسلام بھول گئے ۔

خیبر پختونخوا میں ایسی حکومت ہو نی چاہیے جو فاٹا کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دے۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ وہ وطن کور شیر پائو میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکند رحیات خان شیر پائو نے بھی خطاب کیا ۔ آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے انتخابات میں نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیکر چھتری پر اترنے والے ٹکٹ کے خواہشمندوں کی حوصلہ شکنی کی جبکہ تحریک انصاف نے پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرکے انتخابی ٹکٹ فروخت کئے ۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی خالی ہولی وعدوں پر یقین نہیں رکھتی اور تاریخ گواہ ہے کہ قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کا پاس رکھا ہے ۔آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ عام انتخابات میں کھوکھلے نعروں پر عوام سے ووٹ لیا ۔اقتدار میں آکر دونوں پارٹیاں اپنے وعدے اور دعوے بھول گئے ۔ آج ووٹ کی عزت کی باتیں ہو رہی ہے مگر ووٹ کی عزت کی بجائے غریب عوام کی عزت کی بات کوئی نہیں کر تا۔

عمران خان نے ایک پاکستان کا نعرہ لگا کر سارے ٹکٹ چوروں کو دیکر غلط روایت ڈال دی ہے ۔ خیبر پختونخوا میں ایسی حکومت چاہیے جو فاٹا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نے کھوکھلے نعروں ہر عوام کو دھوکہ دیااور اقتدار میں آنے کے بعد سارے وعدے اور دعوے بھول گئی ۔ تحریک انصاف سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا میں اپنی جعلی کارکر دگی دکھا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کو شش کر رہی ہے مگر عوام عمران خان کی اصلیت جان چکے ہیں۔

آفتاب احمدخان شیر پائو نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں تبدیلی کرکے ہمیں ہرانے کی سازش کی گئی جو ہم نے ناکام بنا دی ۔ پختونوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے پاس پوری منصوبہ بندی موجود ہے ۔ عوام جان لے کہ اسلام آباد کے چکر میں مصروف پارٹیوں کو پختونوں کے مسائل کا ادراک نہیں۔ عوام کو انکا حق ضرور دلوائیں گے۔انہوں نے حیات محمد خان شہید اور عالمزیب عمر زئی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عوام سے گہرے رشتے اور عوامی خدمت کے پاداش میں ان کو راستے سے ہٹایا گیا ۔ قومی وطن پارٹی کیلئے راہ ہموار ہے اور پارٹی کارکن اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا کر خوشحالی اور ترقی کی بنیاد رکھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات