کلثوم نواز کی بیماری کے باعث میرا فی الحال انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ،ْ نوازشریف

جو پرو پیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا م جانیں ،ْسابق وزیر اعظم

اتوار 24 جون 2018 22:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث میرا فی الحال انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے ،ْجو پرو پیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا م جانیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے ،ْ وہ میری بیو ی ہیں اور اس حوالے سے کچھ میر ے بھی فرائض ہیں جو میں ادا کرہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کو انفیکشن ہوگیا ہے جس کے باعث وہ بخا ر میں مبتلا ہیں۔ برطانوی اخبار میں خبر کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا کام جانے ۔