کین کی شاندار ہیٹرک، انگلینڈ کی ٹیم پاناما کو 6-1 گولز سے ہرا کر ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئی

اتوار 24 جون 2018 22:30

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) کین کی شاندار ہیٹرک کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئی، انگلینڈ نے پاناما کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 گولز سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ انگلینڈ کی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں بڑی فتح ہے، انگلش کپتان کین نے شاندار ہیٹرک سکور کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ سٹونز نے بھی دو گولز کر کے ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں گروپ جی کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاناما کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 گولز کے بڑے مارجن سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا، سٹونز نے میچ کے 8ویں منٹ میں گول کر کے انگلش ٹیم کو برتری دلائی، 22ویں منٹ میں انگلش قائد کین نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، 36ویں منٹس میں انگلینڈ کے لنگرڈ نے گول کر کے ٹیم کی برتری 3-0 کر دی، چار منٹس بعد ہی سٹونز نے دوسرا گول کر کے ٹیم کا سکور 4-0 گولز کر دیا، چھ منٹس بعد کین نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری 5-0 گولز کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 62ویں منٹس میں کین نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کا سکور 6-0 گولز کر دیا، 78ویں منٹس میں پاناما کے بیلوئے نے گول کر کے مقابلہ 6-1 گولز کر دیا، انگلینڈ کی یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح انگلینڈ نے پاناما کو 6-1 گولز سے ہرا کر ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :