پیٹرا کویٹووا نے برمنگھم کلاسک ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اتوار جون 22:30

برمنگھم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں سلواکین کھلاڑی مگڈالینا ریبریکووا کو شکست دے کر کیریئر کا 25واں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو برمنگھم کلاسک کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریبریکووا کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-1 اور 6-2 سے ہرا ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کے کیریئر کا 25واں ٹائٹل ہے۔

متعلقہ عنوان :