5 ویں ثقافتی مطالعاتی دورہ کیلئی10 رکنی کاروان(کل) شمالی علاقہ جات کے پر فضا سیاحتی مقامات کیلئے روانہ ہوگا

اتوار جون 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) سوسائٹی برائے ایشیائی تہذیب وتمدن پاکستان کے زیر اہتمام5 واں ثقافتی مطالعاتی دورہ کیلئی10 رکنی کاروان(کل)منگل 26 جون کو 8 دن کیلئے شمالی علاقہ جات کے پر فضا سیاحتی مقامات کیلئے روانہ ہوگا۔اتوار کو اسلام آباد کلب میں کاررواں کے اراکین کیلئے ایک تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ سوسائٹی برائے ایشیائی تہذیب وتمدن پاکستان کے چیئرمین پرسن امتیاز احمد گوجر،سیکرٹری جنرل پروفیسر رعناتضی،صدر ڈاکٹر ذوالفقار ،علی قریشی نے سواسائٹی کے اراکین بشمول ثقافتی کاررواں کے اراکین کو بریفنگ دی۔

سوسائٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر و ترجمان سرور منیر رائو نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سوسائٹی برائے ایشیائی تہذیب و تمدن پاکستان ملک اور بیرون ملک سیاحت کے فروغ اور مختلف ایشیائی تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کیلئی17 سال سے کام کررہی ہے اور اس کے لئے ملکی اور غیر ملکی مطالعاتی دوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ایشیاء میں بسنے والی تہذیبوں اور ثقافتوں سے روشناس کرانے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 10 رکنی ثقافتی مطالعاتی کارروان26 جون سے 3 جولائی تک شمالی علاقہ جات کے تاریخی سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح کرے گا۔ اس دوران مختلف قدرتی مناظر کی عکسبندی اور علاقائی تاریخی حوالوں سے شرکاء کو روشناس کرنے کیلئے سوسائٹی نے اہتمام کررکھا ہے ثقافتی سٹڈی ٹور کے دوران ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔سرور منیر رائو نے کہا کہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ایچ ایم ٹریول اینڈ ٹورز راولپنڈی نے ٹرانسپوریشن اور قیام طعام کیلئے خدمات فراہم کررہے ہیں۔

کل منگل کی صبح کارروان صبح8 بجے اسلام آباد سے شوگران کیلئے روانہ ہوگا دوسرے روز شوگران سے جالکھڈ اور جمعہ کو تیسرے روز ہنزہ کیلئے روانہ ہوگا اور اس دوران تمام جمعہ کی ادائیگی سے قبل شمالی عالقہ جات کے ثقافتی ورثہ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوگا۔ اس دوران مقامی آبادیوں سے باہمی گفت وشنید اور علاقائی روایات سے روشناس ہونے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

ہفتہ 30 جون کو ہنزہ عطاء آباد جھیل،گلمٹ ،گانسی،پاسو،سوست اورخنجراب جائیں گے اور واپس ہنزہ آئیں گے۔ پیر کو تاریخی بالشت اور آلشت قلعوں کی سیر کرائی جائے گی اور نلٹر میں قیام کے بعد گلگت اور ناران آئیں گے اور جولائی کی صبح اسلام آباد واپسی کا سفر شروع کریں گے۔ پی ٹی ڈی سی نے ثقافتی مطالعاتی کارواں کو اعلیٰ معیاری رہائشی سہولیات کے علاوہ تنظیم کے ساتھ مل کر شرکاء کو ثقافتی روایات اور تاریخی حوالوں سے بھی روشناس کرانے کا بندوبست کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :