افریقی ملک مالی میں روایتی شکاریوں نے ایک گاؤں کے 32 عام انسانوں کو ہلاک کر دیا

اتوار 24 جون 2018 22:30

افریقی ملک مالی میں روایتی شکاریوں نے ایک گاؤں کے 32 عام انسانوں کو ہلاک ..
بماکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) افریقی ملک مالی میں روایتی شکاریوں نے ایک گاؤں کو گھیرے میں لے کر 32 عام انسانوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے انسانوں کا تعلق فولا نسل سے ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جس گاؤں پر حملہ کیا گیا وہ مالی کے وسطی حصے میں آباد ہے۔

(جاری ہے)

نیوز ایجنسی نے فولا نسل کے افریقی باشندوں کے قتل کی تصدیق مقامی ذرائع سے کی ہے۔

مالی کی ٹابیلا پلاکٴْو ایسوسی ایشن کے صدر عبدالعزیز ڈائلٴْو نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ روایتی شکاریوں نے تلاش کر کے فولا آبادی کو ٹارگٹ کیا۔ ڈائیلو نے مزید بتایا کہ قاتل گروہ 10 فولا باشندے اپنے ساتھ بھی لے گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ فلانی یا فولا مغربی افریقہ اور ساحلی علاقے کا سب سے بڑا نسلی گروہ ہے۔