لیبیا ، اغوا شدہ 3 ترک باشندوں کو رہا کر دیا گیا

اتوار جون 22:30

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے بتایا ہے کہ اغوا شدہ 3 ترک باشندوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ان تینوں ترک ورکروں کو جنوبی لیبیا میں گزشتہ برس نومبر میں اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق رہائی پانے والے ان افراد کو دارالحکومت طرابلس کے ہوائی اڈے سے ترکی کے لیے روانہ بھی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رہائی پانے والی ترک کمپنی ای این کے اے (ENKA) ٹیکنیک کے ملازم ہیں جو لیبیا کے صحرائی شہر اٴْباری میں ایک پاور پلانٹ قائم کر رہی تھی۔ اس اغوا کی واردات کے بعد اٴْباری پلانٹ پر کام بند کر دیا گیا تھا۔