اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، جاپان اور سینیگال کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 2-2 گولز سے برابر

اتوار جون 22:30

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں جاپان اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 2-2 گولز سے برابر رہا، جاپان کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے، جاپان کے ہونڈا نے 78ویں منٹ میں گول کر کے سینیگال کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں جاپان اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوا، میچ کے 11ویں منٹ میں سینیگال کے مان نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 34ویں منٹ میں جاپان کے اینوئی نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف کے 71ویں منٹ میں سینیگال کے واگیو نے گول کر کے ٹیم کو 2-1 گولز کی برتری دلا دی تاہم سات ہی منٹس بعد جاپان کے ہونڈا نے گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر 2-2 گولز سے برابر کر دیا، اس کے بعد دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کرنے کیلئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح دونوں کے درمیان میچ 2-2 گولز سے برابر رہا، جاپان کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہے، سینیگال کی ٹیم بھی چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :