تمام افسران اپنے فرائض ذمہ داری اور احسن طریقے سے ادا کریں،ڈپٹی کمشنر

اتوار جون 22:30

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تمام افسران اپنے فرائض محنت،دیانتداری،ذمہ داری اور احسن طریقے سے ادا کریں۔تمام کام میرٹ پر اور غیر جانبدارانہ طریقے سے ہونے چاہیں۔عوام کی خدمت کرنا ہماری ترجیح ہونا چاہیے۔ الیکشن کو شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے کرانے کے لئے جو بھی ذمہ داری ہمیں سونپی جائے،اسے اچھے طریقے سے ادا کرنا ہے۔

تمام افسران کے ساتھ میرا تعاون رہے گااور کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو بلا جھجک مجھ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ضلع کے مختلف محکمہ جات کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہر معاملے میں اپنی غیر جانبداریت کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے تاکہ کسی بھی موقع پر ہمارے لیے مسائل پیدا نہ ہوں۔

آپ میرٹ پراور ڈٹ کر کام کریں ،میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں گااور آپ کو مکمل سپورٹ فراہم کروں گا۔ہمارے درمیان کسی بھی قسم کا کمیونیکشن گیپ نہیں ہونا چاہئیے۔آپ کو جب بھی کوئی مسئلہ ہو ،آپ فوری مجھ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :