ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائے گی،ڈپٹی کمشنر

اتوار جون 22:30

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ الیکشن 2018 کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اضلاق پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائے گی اورخلاف ورزی کرنے والے امیدوار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ، باقاعدہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائے گی جبکہ دور دراز علاقوں میں پو لنگ سٹیشنوں پر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے یہ بات تحصیل کبیر والا میں دریاکے دوسرے کنارے موضع فقیر سیال کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر اے سی کبیر والا شیخ محمد طاہر بھی انکے ہمراہ تھے، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ تحصیل بھر میں تمام پولنگ سٹیشن جن پر سہولتوں کا فقدان ہے انکو مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے، پولنگ سٹیشنوں پر ٹائلٹ ، صاف پانی ، چار دیواری ، سی سی ٹی وی کیمرے ، صفائی کی بہترین صورتحال اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی