Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے دوگروپوں میں تصادم،ایک خاتون زخمی

اتوار 24 جون 2018 22:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہرپاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قربان فاطمہ کی زیرقیادت پی ٹی آئی کی خواتین کا ایک گروپ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دے رہا تھا ۔خواتین میرٹ کے بغیر ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف احتجاج کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اسی دوران نبیلہ بٹ کی قیادت میں پی ٹی آئی خواتین کا دوسرا گروپ وہاں پہنچ گیا۔نبیلہ بٹ نے دھرنے کے خاتمے کے لیے خواتین کوسمجھانے کی کوشش کی لیکن احتجاجی مظاہرہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اور خواتین نے ایک دوسرے سے لڑنا شروع کردیا،اس دوران نبیلہ بٹ زخمی ہوگئیں ۔نبیلہ بٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قربان فاطمہ مخالف سیاسی پارٹی کے اشارے پر پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہی ہیں،تاہم قربان فاطمہ نے کہاکہ وہ ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کررہی تھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات