اہلیہ کی بیماری کے باعث الیکشن میں حصہ لینا ممکن نہیں ،نوازشریف

بیگم کلثوم نواز کی بیماری پرپروپیگنڈہ کرنیوالے لوگ جانیں اور ان کا کام جانے ،گفتگو

اتوار جون 22:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث الیکشن میں حصہ لینا ممکن نہیں ،میری اہلیہ کی بیماری پر جو لوگ پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ جانیں اور ان کا کام جانے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا جس میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کی بیماری کا ڈھونگ رچا رہے ہیں کلثوم نواز تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں ۔

نوازشریف کا اس بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ میری اہلیہ کو انفیکشن ہوگیا ہے اور وہ سخت علیل ہیں ان کی بیماری پر جو لوگ پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ جانیں اور ان کاکام جانے ۔ کلثوم کس حالت میں ہے آپ اچھی طرح جانتے ہیں ،اہلیہ سے متعلق اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں ،اللہ تعالی کلثوم نواز کو صحت دے اور ہمیں اس مشکل گھڑی سے نکالے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اہلیہ کی بیماری کے باعث عام انتخابات میں حصہ لینا ممکن نہیں ۔