راولپنڈی ، خیابان سرسید رولرہیلتھ سنٹرمیںگزشتہ 25دنوں سے بجلی خراب ہونے کے باعث تمام کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، قیمتی ادویات خراب ہونے لگی ہیں

اتوار 24 جون 2018 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت و لاپراہی کے باعث راولپنڈی کے علاقہ خیابان سرسید میں رولرہیلتھ سنٹرمیںگزشتہ 25دنوں سے بجلی خراب ہونے کے باعث تمام کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ بجلی کی بندش کے باعث رولر ہیلتھ سنٹر تندورکا منظر پیش کرنے لگا جس کے باعث تمام قیمتی ادویات بھی خراب ہونے لگی ہیں جبکہ آر ایچ سی میں بجلی کی بندش کے باعث اندھیرا چھایا ہوا ہے جس کے باعث رولرہیلتھ سینٹر میں کسی قسم کا کوئی ٹیسٹ اور ایکسرے بلکہ معائنہ تک نہیں کیا جارہا جس کے باعث مریض دربدرکی ٹھوکریں کھانے لگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ 25دن قبل محکمہ صحت راولپنڈی کے دفتر کیساتھ رولزہیلتھ سنٹر میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث بجلی خراب ہوئی تھی جو اب تک ٹھیک نہ ہوسکی جس کے باعث رولرہیلتھ سنٹر تندور بن گیا ہے جبکہ محکمہ صحت بجلی کو ٹھیک کرنے کے بجائے رولرہیلتھ سنٹر سے منہ پھیرلیا ہے باثوق ذرائع کے نے بتایا کہ محکمہ صحت بجلی کو ٹھیک کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رولر ہیلتھ سنٹرکی بجلی کا فنڈ ہڑپ کردیا گیا ہے ذرائع نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بجلی کو ٹھیک کرنے کے لیے رولر ہیلتھ سنٹرکی سینئر میڈیکل آفیسر عملے پر بجلی کو ٹھیک کرنے کے لیے دبائو ڈال رہی ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ سینر میڈیکل آفیسر عملے سے رقم بٹورنے کے لیے ہر حربے استعمال کرنے لگی ہیںذرائع کا کہنا تھا کہ آر ایچ سی میں تمام تر ادویات بھی خراب ہو گئیں اور اور یہاں پر گزشہ 25دنوں سے کوئی کام نہیں ہورہا ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سمیت سٹاف رولرہیلتھ سنٹر میں آتے ہی غائب ہو جاتے ہیں ان کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش کے باعث ڈاکٹر اور انتظامیہ دونوں غائب ہو جاتے ہیں اس لیے سٹاف بھی غائب ہوجاتا ہے ذرائع نے کہا کہ رولر ہیلتھ سینر بجلی کے بغیر تندور سے بھی زیادہ گرم ہے جس کے باعث ڈاکٹروں سمیت سٹاف بھی بھاگ جاتا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے لیکن انتظامیہ اور محکمہ صحت نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہوئی ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرراولپنڈی ڈاکٹر جبار نے ’’روزنامہ جناح‘‘ کو بتایا کہ محکمہ صحت اور کالونی سمیت رولرہیلتھ سنٹر کا ایک ہی ٹرانسفارمر ہے اور لائٹ ہے انہوں نے کہا کہ رولر ہیلتھ سنٹر کی لائٹ تھوڑی سی خراب ہے جس سے اے سی نہیں چل رہے جبکہ کہ باقی لائٹ ہے اور بہت جلد اس کو بھی ٹھیک کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :