Live Updates

ملک بھر کے عوام عمران خان اور تحریک انصاف کوچاہتے ہیں، پرویز خٹک

اے این پی نے امریکی ڈالر سے اپنی سیاست چمکائی پی پی پی نے روٹی کپڑا اورمکان کے نام پرعوام سے دھوکہ کیا ،ایم ایم اے نے اسلام کی بجائے اسلام اباد کی سیاست کی،سابق وزیراعلی

اتوار 24 جون 2018 22:40

اور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے ملک بھر کے عوام عمران خان اور تحریک انصاف کوچاہتے ہیں۔ کیونکہ تحریک انصاف اورعمران خان ہی ملک کو بحرانوںسے نکال سکتے ہیں۔پاکستان کا مستقبل نوجوان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ایزی لوڈکلچر نے صوبے کو تباہ کردیا تھا اے این پی نے امریکی ڈالر سے اپنی سیاست چمکائی پی پی پی نے روٹی کپڑا اورمکان کے نام پرعوام سے دھوکہ کیا۔

جبکہ ایم ایم اے نے اسلام کی بجائے اسلام اباد کی سیاست کی۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپٹ حکمران خاندان کا احتساب ہو ۔ نوازشریف تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کوصوبے میں ناکام بنانا چاہتے تھے مگر میں نے اپنے صوبے کے حق پر کوسمجھوتہ نہیںاور اپنا حق زبردستی لیا۔

(جاری ہے)

مجھ پر کرپشن کی کوئی ایک پائی ثابت کردے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ نہ کبھی رشوت لی ہے اورنہ کسی کو رشوت لینے ددوں گا۔

پانچ سالہ دور حکومت میں تباہ حال صوبے کو آج ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔ ستر سال کی تاریخ میں جتنا ترقیاتی کام تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ تعلیم اورصحت کے شعبوںمیں ریکارڈ اصلاحات کرکے ان شعبوںکو نئی جہت دی۔طبقاتی نظام تعلیم کاخاتمہ کرکے امیر وغریب کے بچوں کو یکساں تعلیم دینے کے لیے دور رس اقدامات کئے۔

2018 کے ا نتخابات میں کامیابی کے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ امیر وغریب کافرق ختم کریں گے۔ بے روز گار نوجوانوں کو اس وقت تک بے روز گاری الائونس دیا جائے گا۔جب تک ان کو روزگارنہیں ملتا۔صحت اور تعلیم مفت فراہم کی جائے اور غریبوں کو مفت چھت فراہم کی جائے گی ۔پوری قوم عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔

انشاء اللہ 2018 کے عام انتخابات میں چاروںصوبوں اور وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اورعمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ان خیالات کا اظہاپرویز خٹک نے جلوزئی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی ائی کے امیدوار حلقہ این اے 26 ڈاکٹرعمران خٹک، امیدوار حلقہ پی کی65 میاں خلیق الرحمن خٹک،پی ٹی ائی کے رہنما حسین احمد خٹک نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر پی ٹی ائی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ او ر پرویز خان خٹک اور دیگر قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔ اور عمران خان ، پرویز ختک اور تحریک انصاف زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ آج جلوزئی میں رابطہ عوام مہم کا اغاز کردیا ہے۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ 2013میں جب انھوںنے عنان حکومت سنبھالا تو اے این پی کی سابقہ حکومت نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا تھا۔

ہم نے صوبہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کئے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پورے ملک مین تبدیلی کی ضررت ہے۔ مفاد پرست اور جھوٹے سیاست دان پانچ سال غائب رہنے کے بعدنئے نعروں اور لبادوں میں عوام کے سامنے ارہے ہیں۔ لیکن عوام ان کی اصلیت جانتی ہے۔ عوام ان کوووٹ نہیں دے گی۔ بزرگ اورنوجوان ہمار ا سرمایہ ہے پاکستان کامستقبل نوجوان پی ٹی ائی کے ساتھ ۔

یہ نوجوان نہ صرف اپنے والدین کوبلکہ دیگر رشتہ داروںکوبھی تحریک نصاف میں شامل کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں انہی نوجوانوں اور بچوں کے کہنے پر اے این پی کے سابقہ دور حکومت میں اپنی وزرات چھوڑ ی ارو عمران خان ساتھ دیا۔قوم چاہتی ہے پاکستان بحرانوںسے نکلے۔ اور اسکے لیے اعمران خان کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوںنے پاکستان کی معیشت کا براحال کردیا۔

اور آج ڈالر اونچی اڑان اڑ رہا ہے۔ اور رویپہ روز روز گررہا ہے۔نوازشریف اوران کے خوش امد کرنے والوں کے دعویٰ دھر ے کے دھرے رہ گئے۔ اورمہنگائی کا طوفان اگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اے این پی کے پہلے دور میں کفن کا کپڑا اور دوسرے دور حکومت میں گندم ناپید ہوگئی۔جبکہ تیسرے دور میں دہشت گردی ،اغوا برائے تاوان شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے کارخانہ داروں نے یہاں سرمایہ لگانے کی بجائے بیرون ملک منتقل ہوگئے اور اب اگر اے این پی دوبارہ برسر اقتدار ائی تو خدانخواستہ قیامت اجائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام سے رابطہ رکھا۔ اورا سی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔ ہم نے پانچ سالہ دورحکومت میں انگریز کا طبقاتی نظام ختم کرکے یکساں نظام تعلیم رائج کیا۔ ہم نے غریب اورامیر کا فرق ختم کیا 57 ہزار اساتذہ4500 ڈاکٹر اور ہزاروں پیرا میڈیکس بھرتی کئے پہلی مرتبہ اداروں کو فعال کیاگیا۔

تعلیم اور صحت کے مسائل حل کیے۔ انھوں نے کہا کہ اگر عمران خان وزیر اعظم بنے تو صوبے کی پسماندگی ختم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مں پیسوں کی کمی نہیں۔اگر کمی ہے تو وہ ایماندار قیادت کی اورعمران خان کی صورت میں ہمارے پاس ایماندار قیادت موجود ہے جو ملک کوبحرانوںسے نکال سکتے ہیں۔ ہمارلے مخالفین میرا مقابلہ کرہی نہیں سکتے۔ پی ٹی آئی روایتی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ ایک جدوجہد اور نظریہ کا نام ہے ۔

،یہی وجہ ہے کہ انتخابات کے دن قریب آتے ہی مخالفین پر لرزہ طاری ہوگیاہے۔ عوام کے مسترد شدہ مخالفین کو2018 انتخابات میں سیاسی شکست دیں گے کہ اُن کی نسلیں یاد رکھیں گی ۔اے این پی، پی پی پی،پی ایل این اور جمعیت جیسی مفاد پرست سیاسی جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔ کوئی بھی ایماندار اور باشعور آدمی ان کو ووٹ نہیں دے گا۔اگر انہوں نے عوام کے لیے کچھ کیا ہوتا تو عوام ان کومسترد نہیں کرتے۔

مخالفین خودکو سیاست میں زندہ رکھنے کے لیے کے لیے تحریک انصاف کے خلاف غلط اورمن گھڑت بیانات دینے پر اُتر آئے ہیں جس سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا الٹامخالفین کے قدکاٹ میں کمی آئے گی۔تحریک انصاف اور عوام کے درمیان کسی کو بھی حائل نہیں ہونے دیں گے پرویز خٹک نے کہاکہ ا ب عوام باشعور ہیں وہ روٹی، کپڑا ،مکان، پختون اور اسلام کے نام پر دھوکہ نہیں کھائیں گے انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں شکست مخالفین کامقدر ہے۔

انھوں نے کہاکہ اے این پی ، پی پی پی ، جے یو آئی ف سمیت سب کا اصل چہرہ عوام دیکھ چکے ہیں۔ اے این پی،پی پی پی اور ایم ایم اے کے دور حکومت میں کرپشن کی انتہا کی گئی اب ان کی سیاست کادور ختم ہوچکا ہے ۔ٹھیکوں پر رشوت لینے اور ایزی لوڈ کا کلچر دوبارہ اس صوبے میں پلٹ کر نہیں آئے گا۔اے این پی اور جمعیت جیسی پیداگیر سیاسی جماعتوں کا نام ونشان ختم ہو جائے گا۔

۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں جو بھی برسراقتدار آیا اُس نے لوٹ مار کی اور اپنی تجوریاں بھریں ۔ غر یب عوام کب تک غربت کی چکی میں پستے رہیں گے اور کب تک بے روزگاری غریب عوام کا مقدر بنتی رہے گی۔ اب غریب عوام کا مزید استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان نے اس ملک سے چوہدریوں، وڈیروں، شریفوںاور جاگیرداروں کی سیاست کو ختم کردیا۔

اب غریبوں اور نوجوانوں کو ان کا حق ملے گا اورانصاف کابول بالا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں تبدیلی کے منشور پر کام کیا۔یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھرسے عوام و خواص جو ق درجوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ حکومتوں کے آخری سال میں لوگ حکومتی پارٹی سے دور بھاگتے ہیں مگر اس کے برعکس پی ٹی آئی میں شمولیت کا رجحان روز بروز بڑھتا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی اور سیاست کو عبادت سمجھااوریہی وجہ ہے کہ عوام مجھ پر اورمیرے خاندان پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور جو عزت نوشہرہ کے عوام نے مجھے اورمیرے خاندان کو دی ہے وہ عزت میں ساری عمر نہیں بھول سکتا ۔2018 کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔ صوبے کی تاریخ ہے کہ یہاں کسی سیاسی جماعت نے دوبارہ حکومت نہیں بنائی مگر ہم اس تاریخ کو بدل دیں گے ۔

اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صورت میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پیِ، اے این پی اورا یم ایم اے کے پاس عوامی خدمت کاکوئی ایجنڈہ نہیں ۔تحریک انصاف آنے والے عام انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف 2018کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہوںگے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات