بلوچستان میں خواتین 25 جولائی کو تبدیلی کے لئے نکلیں اور سیاست میں اپنا کردار ادا کریں، رقیہ سعید ہاشمی

اتوار 24 جون 2018 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین نکلیں اور 25 جولائی کو بھرپور انداز میں ووٹ ڈال کر بلوچستان کی ترقی تبدیلی اور سیاست میں اپنا کردار ادا کریں۔صوبے میں خواتین کو سیاست میں کردار ادا کرنے کے لئے بی اے پی محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں بی اے پی کی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعلی ثوبیہ کرن کبزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ثوبیہ کرن نے کہا کہ صوبے میں خواتین بھی بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ بننے کے لئے جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہی ہیں اورخاتون سیاسی رہنما اور ورکرز اس سلسلے میں ان سے رابطے میںہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رقیہ ہا شمی نے کہا کہ خواتین کی بیداری اور بی اے پی کی جانب راغب ہونا خوش آئند اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ہم نے تہہ کر رکھا ہے کہ بلوچستان بھر میں خواتین کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے اور انہیں صحت تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات ہونگے کیونکہ 70 سالوں سے خواتین کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے خواتین کو سیاسی جماعتیں صرف ووٹ کے استعمال تک محدود نہ رکھیں ایسا عمل خواتین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :