کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک پر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاںبحق جبکہ 3زخمی ہوگئے

اتوار 24 جون 2018 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک پر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاںبحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی بائی پاس پر خیزی چوک کے قریب گودام میں کھڑی سرے سے بھری ٹرالی الٹنے سے ایک شخص شیر محمد ولد شاہ گل عمر 26 قوم خلجی سکنہ خروٹ آباد جاں بحق جبکہ تین افراد جن میں روزی محمد ولد محمدزئی عمر 16 سال قوم خلجی سکنہ خروٹ آباد، نور محمد ولد حضرت نظر عمر 28 قوم خلجی، حیات اللہ ولد نصر اللہ قوم خلجی سکنہ خروٹ آباد شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں جن کو بی ایم سی منتقل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :