پاک سرزمین پارٹی نے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی

مصطفی کمال پی ایس 124 اور پی ایس 127 سے الیکشن میں حصہ لیں

اتوار جون 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی نے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔۔مصطفی کمال پی ایس 124 اور پی ایس 127 سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ پاک سرزمین کے چیئرمین مصطفی کمال پی ایس 124سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ سید حفیظ الدین کو پی ایس 114 سے ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔ سید حفیظ الدین کو این اے 250 سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال این اے 253 سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

این اے 249 سے وسیم آفتاب کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔ عادل صدیقی این اے 256 سے پی ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ این اے 254 سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ سید ندیم راضی این اے 239 سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ انور حسین رضا پی ایس 125 سے پی ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ آصف حسنین این اے 240 سے الیکشن لڑیں گے۔#