اسلام آ باد سی آئی اے پولیس کی کا رروائیاں، سٹر یٹ کر ائم اور شراب فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا مو با ئل فون اور120بو تلیں شراب بر آمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے، مزید تفتیش جار ی ہے، ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسران و ملازمان کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

اتوار جون 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آ باد کی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ نے شراب فروشی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کاٹا سک ڈی ایس پی، سی آئی اے ، محمداشرف شاہ کی زیر نگر انی ،اے ایس آئی انعام اللہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کو دیا ، تشکیلی ٹیم نے تمام تر ضر وری وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئیشراب فروشی میں ملوث ملزم عرشما ن پطرس ولد پطرس سیکٹر جی سیو ن ٹو اسلام آ باد کو گرفتار کرکے 120بو تلیں شراب بر آمد کرلی ،ایک اور کا رروائی کے دوران سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر محمد اعظم معہ پو لیس ٹیم نے مو با ئل فون چوری میں ملوث دوملزمان اظہر اور ندیم انو ار سے چھینا گیا مو بائل فون ما لیتی 25ہزارروپے کا بر آمدکرلیا، ملزمان نے تھا نہ تر نو ل ، سیکر ٹر یٹ اور کو ہسار کے علاقوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ تما م افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کے عمل میں تیز ی لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :