ن لیگ کو عام انتخابات میں بڑا دھچکا لگنے کا امکان

کلثوم نواز کی بیماری کے بعد نواز شریف نے بھی اعلان کردیا

پیر 25 جون 2018 00:10

ن لیگ کو عام انتخابات میں بڑا دھچکا لگنے کا امکان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اہلیہ کی بیماری کے سبب انتخابی مہم میں حصہ لیناممکن نہیں ہے ، بیگم کلثوم نواز کو انفیکشن ہو گیا ، جو پروپیگنڈہ کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا کام جانے ، میں اہلیہ سے متعلق اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خدا کلثوم نواز کو صحت دے اور ہمیں اس مشکل گھڑی سے نکالے ۔

بیگم کلثوم نواز کو انفیکشن ہو گیا ہے جس کے سبب الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے ۔ جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا کام جانے ۔ اہلیہ کس حالت میں ہیں آپ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں ۔ اہلیہ سے متعلق اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ اہلیہ ابھی ہوش میں نہیں آئیں وہ مشینی سپورٹ پر چل رہی ہیں ۔ نواز شریف نے برطانوی اخبار میں 21 پراپرٹیز کی خبر سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔