علامہ اقبال کے پوتے کو ٹکٹ نہ دینے پر ارشاد بھٹی عمران خان پر برس پڑے

عمران خان کا سب بڑا دشمن خود عمران خان ہے،پی ٹی آئی میں ٹکٹ دینے کا میرٹ نیب کا ملزم ہونا ہے یا پھر جہاز کا ہونا ہے،ایک ناہل شخص کو ٹکٹ دینے کا اختیار دے دیا گیا،معروف صحافی ارشاد بھٹی کی عمران خان پر سخت تنقید

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر جون 11:08

علامہ اقبال کے پوتے کو ٹکٹ نہ دینے پر ارشاد بھٹی عمران خان پر برس پڑے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جون 2018ء) معروف صحافی ارشاد بھٹی علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو ٹکٹ نہ دینے پر عمران خان پرہرس پڑے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ نگار ارشاد بھٹی کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی جماعت کا کوئی نظریہ نہیں ہے۔ان کی نظریہ بس 'ضرورتِ اقتدار' ہے۔۔ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا دشمن عمران خان خود ہے۔

جب کہ تحریک انصاف کا اس وقت سب بڑا مقابلہ بھی تحریک انصاف سے ہی ہے۔ان کا تنظیمی ڈھانچہ اور مشاورت سمجھ سے باہر ہے۔بے شک ٹکٹ دینا پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا حق ہے لیکن انہوں نے تو الیکٹیبلز کو بھی ٹکٹ نہیں دئیے۔اور ایک ایسا امید وار بھی ہے جس کا کوئی حلقہ ہی نہیں ہے اس کو ٹکٹ دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے ٹکٹ دینے کے لیے میرٹ رکھا ہے کہ جو نیب کا ملزم ہو گا۔

جس نے قرضے معاف کروائیں ہیں۔اور اس کے بعد عدالت کی طرف سے نا اہل قرار دئیے جانے والے رہنما کو ٹکٹ دینے کا اختیار دے دیا۔۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ لوگ علامہ اقبال کی بات کرتے ہیں لیکن یہ علامہ اقبال کے پوتے کو ایک ٹکٹ نہیں دے سکتے۔مانا کہ علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال میرٹ پر نہیں آتے لیکن کیا آپ علامہ اقبال کے پوتے کو ہارنے کے لیے ایک ٹکٹ نہیں دےسکتے۔

یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے تقسم کیے جانے والے ٹکٹوں کے معاملے پر کھڑا ہونے والا تنازعہ اب تک حل نہیں ہو پایا ہے۔ ٹکٹیں نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی کیخلاف بغاوت کر چکے ہیں۔ جبکہ کئی رہنماوں پارٹی قیادت کے فیصلے کیخلاف شدید تنقید اور احتجاج کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے کئی دیرینہ رہنماوں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔