ہالی ووڈ فلم’’ہائوو اِٹ اینڈز‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

پال شف اور ٹائی ڈنکین کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز منا ظر سے بھرپور یہ فلم 13جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 25 جون 2018 11:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم’ ’ہائو اِٹ اینڈز ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پال شف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جوایک پراسرار مصیبت میں گرفتار ہونے کی وجہ سے اپنے خاندان کے پاس واپس پہنچ نہیں پاتا۔فلم کی کاسٹ میں تھیو جیمز،فاریسٹ وہیٹیکر،مارک اوبرائن،کیری بشے،گریس ڈوو اور کیٹ گراہم سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔پال شف اور ٹائی ڈنکین کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز منا ظر سے بھرپور یہ فلم 13جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :