ہالی ووڈ فلم’’ دی فرسٹ پرج‘‘ کاسنسنی خیز نیا ٹریلر جاری کردیاگیا

اداکار جبکہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور سائنس فکشن فلم آرہی ہے 4 جولائی سے بڑے پردے پر دھاک بٹھائے گی

پیر 25 جون 2018 11:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ہالی وڈ پرج سیریزکی چوتھی فلم دی فرسٹ پرج کا نیا ٹریلر ریلیزکردیاگیا۔ دل دہلاتی داستان چار جولائی سے بڑے پردے پربیان کی جائے گی۔دی پرج سیریز کی آچکی ہیں اب تک تین فلمیں جس کی چوتھی کڑی ہے دی فرسٹ پرج۔

(جاری ہے)

کہانی گھومتی نظر آئے گی امریکی عوام کے گرد جنہیں دیا جاتا ہے موقع کہ ایک رات کو کردیں کھل کر اپنے غصے کا اظہار، یہ فیصلہ کیا جاتا ہے جرائم کی شرح کو کم کرنے کیلئے جو بن جاتا ہے سب کیلئے دہشت ناک۔فلم میں مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ لیکس اسکاٹ ڈیوس، لونا لارین، اسٹیو ہیرس اور ماریسا ٹومی سمیت کئی اداکار جبکہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور سائنس فکشن فلم آرہی ہے 4 جولائی سے بڑے پردے پر دھاک بٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :