فلم’’فرسٹ مین‘‘ رواں سال 12 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی

پیر جون 11:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ہالی ووڈ اداکار رائن گوسلنگ اپنی اگلی فلم’’ ’فرسٹ مین‘‘ 12اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-یہ فلم چاند پر سب سے پہلے قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرانگ کے تاریخی سفر پر مبنی ہے۔اس فلم کی ہدایات ڈیمین چازیل دے رہے ہیں۔۔فلم میں 1969 میں نیل آرم اسٹرانگ کے چاند پر جانے کے تاریخی سفر کو پیش کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

’فرسٹ مین‘ میں کلیئر فوئے نیل آرم اسٹرانگ کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔۔فلم رواں سال 12 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔واضح رہے کہ نیل آر اسٹرانگ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے۔نیل آرم اسٹرانگ 5 اگست 1930 کو پیدا ہوئے تھے، نیل آرم اسٹرانگ کو امریکی صدر رچرڈ نکسن کی جانب سے صدارتی تمغہ آزادی، 1978ء میں صدر جمی کارٹر کی جانب سے کانگریسی خلائی تمغہ اعزاز اور 2009ء میں کانگریسی طلائی تمغے سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :