جھانوی کی بولی وڈ میں ’’دھڑک‘‘ کے ساتھ رواں ماہ باقاعدہ انٹری

جھانوی اور ایشان فلم میں رومانوی کردار ادا کررہے ہیں‘فلم 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر جون 11:42

جھانوی کی بولی وڈ میں ’’دھڑک‘‘ کے ساتھ رواں ماہ باقاعدہ انٹری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) بالی ووڈ انجھانی اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بولی وڈ میں اپنی فلم ’دھڑک‘ کے ساتھ باقاعدہ انٹری کرلی، جب ان کی فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔۔فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ ساتھ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھاتر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یہ فلم مراٹھی فلم ’سیرت‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے۔

(جاری ہے)

جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے۔3 منٹ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جھانوی اور ایشان فلم میں رومانوی کردار ادا کررہے ہیں جو ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں، تاہم بعدازاں کسی مسائل کے باعث یہ دونوں ایک ساتھ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران جھانوی سبز رنگ کے جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔جھانوید کپور کے سوتیلے بھائی ارجن کپور نے بھی اس موقع پر ٹویٹ کرکے اداکارہ کو اگاہ کیا کہ وہ ان کو ہمیشہ سپورٹ کرتے رہیں گے۔۔فلم 20 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :