انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

پیر 25 جون 2018 11:45

برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ پرسوں بدھ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینگروز کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں کینگروز کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کینگروز کو 38 رنز سے شکست دی، تیسرے میچ میں انگلینڈ نے نہ صرف آسٹریلیا کو بڑے مارجن 242 رنز سے شکست دی بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کے لئے سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا اور پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ پانچویں میچ میں ایک وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے بعد شڈول میں شامل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :