آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمعیل خان، بہاولپور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

پیر جون 11:45

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور،، گوجرانوالہ ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمعیل خان، بہاولپور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل منگل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :